حیدر آباد، 7؍ نومبر ( پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے
فاصلاتی یو جی، پی جی، ڈپلوما، سرٹیفکیٹ اور بی ایڈ سال اول و دوم کے
امتحانات کے لیے نئی تواریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے
بموجب اب یہ امتحانات فروری / مارچ 2015 میں منعقد ہوں گے۔
اسائنمنٹ داخل
کرنے کی آخری تاریخ میں 30؍ نومبر 2014 تک توسیع کی گئی ہے۔ درخواست فارم
داخل کرنے کی 100 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ15؍ نومبر رکھی گئی
ہے۔ جموں و کشمیر سیلاب کے باعث پیدا ہوئی صورت حال اور دسمبر 2014 میں
ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔